راولپنڈی، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پیپلز کالونی کے رہائشی نوجوان عمر امین کو بیرون ملک علاج کیلئے 18 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کردی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 18:11

راولپنڈی، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پیپلز کالونی کے رہائشی نوجوان ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے پیپلز کالونی کے رہائشی نوجوان عمر امین کو بیرون ملک علاج معالجے کیلئے 18 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ․ عمر امین کے والد چوہدری امین نے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کو اپنے بیٹے کے علاج کے لیئے مالی امداد کی فراہمی کی درخواست دی تھی ․ اور صوبائی وزیر نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے عمرامین کے علاج کے لیئے مالی امداد کی منظوری حاصل کی ․ صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرو رکی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم , ارکان صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ ,ملک افتخار احمد , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راول ٹاؤن عمران قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر ستائش نے پیپلز کالونی راولپنڈی میں عمر امین کے گھر جا کر اس کے والد چوہدری امین کو وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے 18 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک حوالے کیا ․ نوجوان عمر امین علاج کے لیئے آج جمعرات کی شب چین کے شہر بیجنگ روانہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم نے اس موقع پر چوہدری امین کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے ان کے بیٹے عمرامین کی جلد صحتیابی اور کامیاب علاج کے لیئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ․سردار نسیم نے کہا کہ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی ذاتی دلچسپی سے عمرامین کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیئے مالی امداد کی منظوری ہوئی․ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ایک ہمدرد اور عوام کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں اور مالی طور پر کمزور مریضو ں کے علاج معالجے کے لیئے بلاتاخیر مدد فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں․ سردر نسیم , ارکان صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ اور ملک افتخار احمد نے اس موقع پر عمر امین کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور کہا کہ عوام کی فلاج وبہبود اور خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے ․ اس موقع پر عمر امین کے والدین اور عزیز و اقارب نے ان کے برخوردار کے علاج معالجے کے لیئے 18 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کا شکریہ ادا کیا او رکہا کہ وہ اپنے طور پر اپنے بیٹے کا بیرون ملک علاج کرانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے اور وزیر اعلی کی طرف سے مالی امداد کی فراہمی سے اب یہ ممکن ہو گیا ہے ․ اس موقع پر عمر امین کے والدین اور عزیز و اقارب فرت جذبات سے آبدیدہ ہو گئے اور انہو ں نے وزیر اعلی پنجاب کے لیئے درازی عمر اور صحتیابی کی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :