دورہ بنگلہ دیش، سرفراز احمد نے میزبان حریف کو مشکل قرار دیدیا
بنگلہ دیش کیخلاف تمام کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی ، اظہر علی سے اچھی دوستی ہے ، مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ، نائب کپتان
جمعرات 9 اپریل 2015 19:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) قومی بیٹسمین سرفراز احمد نے دورہ بنگلہ دیش میں میزبان حریف کو مشکل قرار دے دیا۔ انہوں نے بنگالی ٹائیگرز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، اظہر علی سے اچھی دوستی ہے ، مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے تھے ۔
(جاری ہے)
قذافی سٹیڈیم میں سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اظہر علی کے ساتھ اچھی دوستی ہے اور انہیں بطور کپتان سب کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل ہو گا۔
دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں پر نائب کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ فیلڈنگ کے شعبے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ صرف اوپنر ہی نہیں بلکہ کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں۔ نو منتخب نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں تمام کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.