پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فوجی مشقوں کے دوران ایک فوجی افسر ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 9 اپریل 2015 19:16

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فوجی مشقوں کے دوران ایک فوجی افسر ہلاک

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان الصمصام پنجم نامی فوجی مشقوں کے دوران ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے بدھ کو وزارتِ دفاع کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے الباہہ نامی خطے کے شمال میں جاری فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک نان کمیشنڈ افسر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم سعودی حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پاکستان کے عسکری ذرائع نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی افسر نہ تو الصمصام پنجم نامی فوجی مشقوں میں ہلاک ہوا اور نہ ہی زخمی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں جاری مداخلت میں پاکستان کی برّی بحری اور فضائی مدد مانگی ہے تاہم پاکستان کی پارلیمان میں ابھی یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان اس جنگ میں سعودی عرب کو کس قسم کی حمایت دینی چاہیے۔ ملک کی اکثر سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان جنگ میں حصہ لینے کے بجائے مصالحتی کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :