بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا، یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، حکومت اے پی سی بلاکر تمام قائدین کو اعتماد میں لے،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ، جنہیں نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ، خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی

پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس

جمعرات 9 اپریل 2015 20:30

بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا، یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، حکومت اے پی سی بلاکر تمام قائدین کو اعتماد میں لے،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ، جنہیں نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ، ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

جمعرات کو یہاں بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت اور کپتان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، جمہوریت کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، پیپلزپارٹی نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں طے کیا ہے کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے تمام اسلامی ممالک میں وفود بھیجے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں مقیم ہیں ، حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ یمن کے معاملے پر اسلامی کانفرنس بلائے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت یمنی صورتحال پر اے پی سی بلائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے ۔ صرف خواجہ آصف کا بیان ہی کافی نہیں ، میں سابق صدر ہوں ، میرے ساتھ باتیں شیئر کی جاسکتی ہیں ۔

ہم صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ انسانیت کی بات کرتے ہیں ۔ یمن کے مسئلے پر زیادہ ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ان گندے انڈوں کو نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی جماعت پر پابندی نہ لگائی جائے آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔ 5 سال تک حکومت چلے گی تو جمہوریت مضبوط ہوگی اور آئندہ آنیوالی حکومت کو مزید طاقت ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہاکہ بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا۔