سکھر پولیس کا لوگوں کیساتھ ناروسلوک

جمعرات 9 اپریل 2015 20:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سکھر پولیس کا لوگوں کیساتھ ناروسلوک اور ایس ایس پی آفس کے دفتر میں قائم پولیس کمپلینٹ سینٹر کے انچارج و عملے کی شکایات لیکر آنے والے لوگوں کیساتھ بدتمیزی اور تنگ کئے جانے والے عمل کے خلاف سکھر شہری اتحاد کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر زیر قیادت چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کے کفن پہن کرانوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں سکھر شہری اتحاد میں شامل مختلف جماعتوں کے رہنماؤں جے یو آئی مولانا عبدالحق مہر ، جئے سندھ محاز کے ثناء اللہ مہر ، سٹیزن ویلفیئر کے سید عمران علی شاہ ، مسلم لیگ ف کے حبیب اللہ انصاری ، تحریک جعفریہ کے اشفاق بھٹی و دیگر نے شرکت کی اور سکھر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پولیس شہر میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے ایس ایس پی کے دفتر میں کمپلینٹ سینٹر کے انچارج اور عملے کی زیادتیوں اور ڈیوٹی سے غیر حاضری سے تنگ آکر لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے منتخب نمائندگان کے کہنے پر سیاسی افسران تعینات کر کے محکمہ پولیس میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور جھوٹے پولیس مقابلوں میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جار ہا ہے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر پولیس کی عوام کیساتھ کی جانیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ڈیوٹی سے غفلت اور کرپشن میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کو انصاف فراہم کرتے ہوئے عوام اور پولیس کے درمیان پائی جانیوالی خلع دور کی جائے

متعلقہ عنوان :