روہڑی، منشیات اڈوں کیخلاف کارروائی میں 10جواری گرفتار ڈیڑھ کلو چرس برآمد

جمعرات 9 اپریل 2015 20:42

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) روہڑی پولیس کے منشیات اور جوا کے اڈوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری چھاپوں کے دوران دس جواری گرفتار دوسری کاروائی میں ڈیڑھ کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روہڑی عبدالحکیم لانگاہ نے ایس ایس پی سکھر تنویراحمد تنیو کی خصوصی ہدایات پر روہڑی شہر میں منشیات فروشوں اور جوا کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں گزشتہ روز ایس ایچ او روہڑی تھانہ عبدالحکیم لانگاہ نے نیو یارڈ ریلوے کالونی میں رحیم بخش بوذدار کے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر دس جواریوں اللہ ڈتوساکھانی ۔

(جاری ہے)

محبت علی ساکھانی ،شاہ محمد ،رحیم بخش بوذدار ،معروف بوذدار،ایاز ساکھانی ،موٹن بوذدار ،سفیر بوذدار سمیت دس جواریوں کو و تاش کے پتوں اور چھ ہزار روپے نقدی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے چالان کردیا ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او روہڑی عبدالحکیم لانگاہ نے خفیہ اطلاع پر قومی شاہراہ اچھی قبیو صنم مل کے قریب دوران تلاشی ایک شخص امان اللہ بوذدار سے ڈیڑھ کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے دو علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کو چالان کردیا

متعلقہ عنوان :