پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر محمد حفیظ نے اپنے نئے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 20:50

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر محمد حفیظ نے اپنے نئے باؤلنگ ایکشن کا ..

چنئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر محمد حفیظ نے اپنے باوَلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی کے سری رام چندرا میڈیکل کالج میں دے دیا ہے جس کی رپورٹ کچھ دنوں تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے حوالے سےمحمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کا باوَلنگ ٹیسٹ بہت اچھا رہا اور انہیں امید ہے کہ انکا ایکشن کلیئر ہو جائے گا۔ محمد حفیظ کا کہنا ہےکہ ان کا نیا باوَلنگ ایکشن ان کی کارگردگی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ محمد حفیظ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں تاکہ وہ ایکشن کلیئر ہو جانے پر دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :