سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کردی،کیمپ13اپریل کو شروع ہوگا

ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، اولمپکس کوالیفائینگ راؤنڈ کیلئے مالی تعاون کیا ہے، کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور

جمعرات 9 اپریل 2015 20:51

سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کردی،کیمپ13اپریل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کردی ہے جس کے بعد بیلجیئم میں ہونیوالے اولمپکس کوالیفائینگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کیمپ 13اپریل کوشروع ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، حکومت پنجاب نے ہمیشہ سپورٹس کو اولین ترجیح دی ہے، ہاکی کے فروغ کیلئے ہمارے پاس جو بھی سہولت ہے ہم فراہم کرینگے، انہوں نے کہا کہ اولمپکس کوالیفائینگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے کیمپ انتہائی ضروری تھا جس کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی اعانت کی ہے اب کیمپ شروع ہورہا ہے جس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :