پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ،آئندہ دوسال تک بھارتی ٹیم کے دورہ کاخواب نہیں دیکھاجاسکتا‘ شہریار خان
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اوربھی ٹیمیں ویران میدان آباد کرنے کو تیار ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دینگے
جمعرات 9 اپریل 2015 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے ،زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے اوربھی ٹیمیں ویران میدان آباد کرنے کو تیار ہیں تاہم آئندہ دوسال تک بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کاخواب بھی نہیں دیکھاجاسکتا،انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہاکہ پی سی بی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے سخت محنت کررہاہے اورجلدپاکستانی شائقین کرکٹ پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوزہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ زمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم زمبابوین بورڈ کو کہا ہے کہ مئی میں گرمی ہوتی ہے اگر برداشت کر سکتے ہیں تو آجائیں جب کہ اس حوالے سے ان کے جواب کا انتظار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.