دو اسلامی ممالک کی لڑائی میں پاکستان فریق نہ بنے‘ سید ریاض حسین شاہ

مکہ اور مدینہ شریف کی حرمت کیلئے جان قربان کرنا ہر مسلمان سعادت سمجھتا ہے

جمعرات 9 اپریل 2015 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ دو اسلامی ممالک کی لڑائی میں پاکستان فریق نہ بنے۔مسلمان مسلمان سے لڑ رہا ہے اور امریکہ تماشہ دیکھ رہا ہے۔طاغوتی طاقتیں پاکستان کویمن بحران میں جھونک کر پاکستان کے ایٹمی پر وگرام کو تباہ کرنے کے بہانے تلاش کررہی ہیں۔

ایٹمی پاکستان یہود و ہنود کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ اور مدینہ شریف کی حرمت کیلئے جان قربان کرنا ہر مسلمان سعادت سمجھتا ہے۔یمن میں افغان جنگ والی غلطی دوبارہ نہ کی جائے۔عالم اسلام میں قتل و غارت گری کو روکنے کیلئے مسلم حکمران اپنا کردار کریں۔مسلم امہ کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔عرب ممالک باہمی لڑائیاں چھوڑ کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے متحد ہو جائیں ۔پاکستان یمن بحران پر قائدانہ کردار ادا کرے۔امت کو توڑنے نہیں جوڑنے کی ضرورت ہے۔اسلامی ممالک مشترکہ اسلامی بنک قائم کریں۔اسلامی دنیا کے اتحاد کے جذبے کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :