جب تک پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں جمہو ریت خطرات سے دوچار رہیگی‘چوہدری محمد سرور

عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور اب جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے تمام کرداربے نقاب ہو نگے،ٹیلی فونک گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو عام انتخابات میں دھاندلی کے مکمل ثبوت دیں گے‘ملک میں انتخابی اصلاھات کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحر یک انصاف اپنا کردار ادا کر یگی کیونکہ جب تک پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں جمہو ریت خطرات سے دوچار رہیگی ‘لاہور سمیت پنجاب میں تر قیاتی منصوبوں پر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو روزانہ کروڑوں کا ”ٹیکہ “لگ رہا ہے جبکہ حکمران گور ننس کے جھوٹے دعوے کر نے میں مصروف ہیں‘ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو حکو مت فوری حل کر یں ۔

جمعرات کے روز کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور اب جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے تمام کرداربے نقاب ہو نگے اور انکے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار نے کی جرات نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں شفاف انتخابات نہیں ہو تے وہاں جمہوریت ہمیشہ خطرات سے دوچار رہتی ہے اس لیے پاکستان میں جمہو ریت کو مضبوط کر نے کیلئے عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تر قیاتی منصوبوں میں شفافیات نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ تر قیاتی منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب کے غر یب عوام کو روزانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے جسکے ذمہ پنجاب کے نااہل حکمران ہیں اور انکو عوامی عدالت میں اپنی ان نااہلیوں کو جواب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :