اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں کا بیان

جمعرات 9 اپریل 2015 22:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے،خلیفہ بلافصل سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات پر صدر،وزیراعظم،گورنرزاور وزرائے اعلیٰ سرکاری بیانا ت جاری کریں،اگر مزدورڈے،سیاسی رہنماء کا دن منایا جاسکتا ہے تو خلفاء راشدین کے ایام نہ منانا افسوس ناک ہے،قائد اہلسنت علامہ محمد احمدلدھیانوی کی ہدایت پر اہلسنت والجماعت ملک بھر میں سیرت سیدنا صدیق اکبر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرے گی جبکہ عدم تعطیل پر مدح صحابہ مطالباتی ریلیاں نکالی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ اور وطن عزیز میں قیام امن کے لیے خلفاء راشدین کی طرز حکمرانی اپنایا جائے،مسلم ممالک میں بغاوت کے عنصر کو کچلنے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے،حرمین شریفین امت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے،جس کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،حرمین پر حملے کرنے والے اور ان کی پشتی بان اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے،پاک فوج حرم پر حملے کرنے والوں کو اس سے پہلے بھی ناکام کرچکی ہے،مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشمکش کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والے حقائق مسخ کررہے ہیں،تحفظ حرمین کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ حاضر ہے۔