پا کستا ن یمن جنگ میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے، ہما ری گا ئیڈ لا ئن کی ضرورت نہیں ، امریکا

جمعرات 9 اپریل 2015 22:54

پا کستا ن یمن جنگ میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے، ہما ری گا ئیڈ لا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) امریکہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر مالیت اسلحے کی مجوزہ فروخت کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلحے کی فروخت سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاکستانی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، یمن جنگ میں شمولیت سے متعلق پا کستا ن سمیت ہر ملک خود فیصلہ کرسکتا ہے ہما ری گا ئیڈ لا ئن کی ضرورت نہیں۔

۔ امر یکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دورا ن پاکستان کو ایک ارب ڈالر مالیت اسلحے کی مجوزہ فروخت کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے اسلحے میں جنگی ہیلی کاپٹرز کے علاوہ پرزہ جات اور دیگر فوجی آلات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلحے کی فروخت کی منظوری کا بل کانگریس کو بھجوا دیا گیا ہے اور امید ہے آئندہ تیس دنوں کے اندر یہ منظور ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میری ہارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلحے کی فروخت سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاکستانی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ اس وقت بھی پاکستان میں ان دہشت گردوں سے خطرہ ہے، جو امریکا پر حملے کی منصوبہ بندی یا افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور القاعدہ کی وہ باقیات اب بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود ہے، جو پاکستان کے لیے بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور امریکا اسی سلسلے میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہے، کیونکہ یہ ہمارے بھی قومی مفاد میں ہے۔

میری ہارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیئے ہتھیار دہشت گردوں کے خلاف ہی استعمال ہوں گے اور ہمارے پاس ان ہتھیاروں کے استعمال کی مانیٹرنگ کا نظام بھی ہے۔یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ طے کرنا ہمارا کام نہیں جنگ میں شمولیت سے متعلق پاکستا ن سمیت ہر ملک خود فیصلہ کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :