ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 72پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 00:08

ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 72پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان ..

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اپریل۔2015ء)ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 72پاکستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے 72 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ یہ افراد پنجاب کے مختلف شہروں کے ایران میں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے اور ایران کے راستے یورپ جانے کی تیاری میں تھے کہ ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کر کے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ لیویز حکام نے ان افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔