لاہور : 12 اپریل تک غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا جائے گا، مزید تو سیع نہیں کی جائے گی، چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 10:48

لاہور : 12 اپریل تک غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا جائے گا، مزید تو سیع ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ 12 اپریل تک ملک میں تمام غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا جائے گا ، سموں کی تصدیق کے لیے اب مزید توسیع نہیں کی جائے گی.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 7 کروڑ 70 لاکھ سموں کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ ڈیڑھ کروڑ سموں کو تصدیق نا ہونے کے باعث بلاک کر دیا گیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسماعیل شاہ ے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکیوں کو دو سے زائد سمیں رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی، افغانستان کےسگنلز پاکستان تک آتے ہیں لیکن ہمارے پاس انٹر نیشنل رومنگ کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے .

یوٹیوب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاحال یو ٹیوب کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.

متعلقہ عنوان :