نواب شاہ،اہلخانہ یمن سے پاکستانی خاندان کی واپسی کے منتظر

جمعہ 10 اپریل 2015 10:57

نواب شاہ،اہلخانہ یمن سے پاکستانی خاندان کی واپسی کے منتظر

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں نواب شاہ کے سافٹ وئیر انجینئرمنظر ضمیر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ، جن کے اہل خانہ اْن کی باحفاظت وطن واپسی کے لئے دعاگو ۔ یمن کی روز بروز بگڑتی صورتحال میں جہاں حکومت پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ وہیں اب ابھی کئی پاکستانی حکومت کی توجہ کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

یمن کے دارلحکومت صنعاء سے تقریبا7 گھنٹے کی مسافت پر واقع شہر طائز میں محصور پاکستانی سافٹ وئیر انجیئنر منظر ضمیر اور ان کی اہلیہ عمروزیہ خان بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں۔ کھانے پینے سے لیکر تمام سہولتیں جنگ کی وجہ سے ختم ہوچکی ہیں۔ منظر ضمیر کے پاکستان میں مقیم اہل خانہ دیگر محصورین کی پاکستان آمد کے مناظر دیکھ کر اپنے پیاروں کی جلد واپسی کے لئے دعا کرتے ہیں ۔ بچوں کے منظر ضمیر کے گھر والوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی جلد واپسی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :