اسلام آباد : ججز نظر بندی کیس : سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کے لیے حاضری سے استثنی مل گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 11:22

اسلام آباد : ججز نظر بندی کیس : سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کے لیے حاضری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سابق صدر کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ان کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے. جبکہ پراسیکیوٹر نے عدالت میں درخواست کی کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کر کے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں . تاہم عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے کر کیس کی مزید سماعت کو 24 اپریل تک ملتوی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :