لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں تخریب کاری کی دھمکی ، مقدمہ درج

جمعہ 10 اپریل 2015 11:36

لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں تخریب کاری کی دھمکی ، مقدمہ درج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء) لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کالف فار وومین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ کو ای میل کے ذریعے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ کہ لاہور کالج میں کرکٹ میچ کے دوران تخریب کاری کی جائے گی۔ای میل موصول ہونے کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے اور پولیس نے ان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :