کابل ‘بلخ میں 6گھنٹے کی لڑائی کے بعدعدالت سے طالبان کا قبضہ ختم

جمعہ 10 اپریل 2015 12:38

کابل ‘بلخ میں 6گھنٹے کی لڑائی کے بعدعدالت سے طالبان کا قبضہ ختم

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) افغان افواج نے چھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد عدالت کی عمارت سے طالبان کا قبضہ ختم کرادیا ‘ طالبان کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی یونیفارم میں ملبوس تین دہشتگردوں نے صوبہ بلخ کی اپیلیٹ کورٹ پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مسلسل چھ گھنٹے تک لڑائی جاری رہے۔ بالآخر اہلکاروں نے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ حکام نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں زخمی ساٹھ افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :