اسلام آباد پارلیمنٹ ے مشترکہ اجلاس میں یمن کے معاملے پر حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 12:40

اسلام آباد  پارلیمنٹ ے مشترکہ اجلاس میں یمن کے معاملے پر حکومت کی جانب ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے یمن کے معاملر پر قرار داد کا ایک مسودہ پیش کیا گیا تھا جسے متفقہ طر پر منظور کر لیا گیا ہے .

(جاری ہے)

قرارداد کے مطابق یمن کے معاملے پر پاکستان فریق نہیں بنے گا بلکہ ایک ثالثی کردار ادا کرے گا. قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یمن کی صورتحال میں پاکستان کا حصہ لینا خطے میں بحران پیدا کر دکتا ہے یمن کے معاملے پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے. جبکہ اگر سعودی عرب کی سالمیت یا حرمین شریفین کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان ضرور سعودی عرب کی مدد کرے گا.