وزڈن نے سال کی بہترین تصویر کا اعلان کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 12:43

وزڈن نے سال کی بہترین  تصویر کا اعلان کر دیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) وزڈن نے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور آل راؤنڈ ڈووین براوو کی کیچ پکڑتی ہوئی تصویر کو سال کی بہترین تصویر قرار دے دیا ہے۔
یہ تصویر گیٹی امیجز کے فوٹو گرافر میتھیو لوئیس کی جانب سے بنگلہ دیش میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھینچی گئی تھی جس میں براوو ڈائیو لگا کر آسٹریلین بلے باز جیمز فالکنر کا کیچ لے رہے ہیں، ویسٹ انڈیز نے یہ میچ دو گیندیں قبل چھ وکٹ سے جیت لیا تھا

۔

(جاری ہے)


اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والی تصویر فروری 2014 میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی ہے جس میں تیسرے دن کے اختتام پر کھلاڑی فیلڈ سے واپس لوٹ رہے ہیں۔


تیسرے نمبر پر آنے والی تصویر بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ کی ہے جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی امرالقیس ڈیل سٹین کی گیند پر اپنی وکٹیں بکھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔


اس ایونٹ کے فاتح کو جے پی مورگن اسپانسر کی جانب سے دو ہزار پاؤنڈ کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دونوں رنرز اپ کو ہزار ہزار اور بقیہ آٹھ فوٹو گرافرز کو 250 پاؤنڈ دیے جائیں گے۔