یمن معاملہ پر شیعہ اور سنی تنازعہ سے مسلم دنیا میں پھوٹ پڑ سکتی ہے‘تنازعے کا فوری حل ہوناچاہیے

ترک صدر رجب طیب اردوا ن کا ایران کے دورے سے واپسی پرترکی میں میڈیا سے گفتگو میں انتباہ

جمعہ 10 اپریل 2015 12:54

یمن معاملہ پر شیعہ اور سنی تنازعہ سے مسلم دنیا میں پھوٹ پڑ سکتی ہے‘تنازعے ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ترک صدر رجب طیب اردوا ن نے خبردار کیا ہے کہ یمن سمیت علاقائی سطح پر جاری شیعہ اور سنیوں کے مابین موجودہ تنازعہ تمام مسلم دنیا میں انتشار کا باعث بن سکتا ہے،اس تنازعے کا فوری حل ہوناچاہیے۔ایران کے دورے سے واپسی پرترکی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ترک صدر کاکہناتھاکہ اس وقت مسلم دنیا کو ایک انتشاری کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے،وہ اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے مسلم دنیا کے مختلف رہنماو?ں سے ملاقاتیں کریں گے، بطور مسلمان مختلف نظریات رکھے جا سکتے ہیں لیکن کوئی ایک نظریہ کسی دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلم ا مہ میں پھوٹ پڑ جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمانوں کی تنظیم او آئی سی کے علاوہ دیگر بین الاقوامی اداروں کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ عراق، مصر، لیبیا، شام اور یمن جیسے ممالک میں تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایشیائی مسلم طاقتوں یعنی انڈونیشیا اور ملائیشیا وغیرہ کے دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب کا ایک اور دورہ بھی کریں گے،یمن کے مختلف گروپوں کو مل کر ایک ممکنہ حل کے لیے کوشش کرنا چاہیے جبکہ سعودی عرب، ترکی اور ایران کو یمن کے بحران کے سفارتی حل کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے

متعلقہ عنوان :