جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے سے آدمی سے شادی کیوں کی؟افغان لڑکی نے دردناک وجہ بتا دی

جمعہ 10 اپریل 2015 12:54

جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے سے آدمی سے شادی کیوں کی؟افغان لڑکی ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) افغان دارالحکومت میں جنسی ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی نے زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کے مستقبل کے لئے اپنی عزت لوٹنے والے سے ہی شادی کرلی۔ اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی گلناز جب 16 سال کی تھی تو اس کی فرسٹ کزن کے خاوند اسد اللہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی۔

عدالت نے اسد اللہ کے ساتھ گلناز کو بھی مجرم قرار دے دیا اور زنا بالجبر کے ’جرم‘ میں اسے بھی دو سال کی سزا سنادی گئی جسے بعد میں 12 سال تک بڑھا دیا گیا۔ اس کے ہاں بادام باغ جیل میں ایک بچی پیدا ہوئی جس کا نام سمائل رکھا گیا۔ گلناز اور اس کے مجرم خاوند نے امریکی ٹی وی ”سی این این“ کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں گلناز نے بتایا کہ جب اسے جنسی ظلم کا نشانہ بنایا گیا تو نہ صرف عدالت نے اسے سزا دے دی بلکہ اس کے خاندان نے بھی اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور اس کی ننھی بچی کا مستقبل اسے تاریک نظر آنے لگا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ اپنی بچی کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے اور اپنے خاندان اور معاشرے کے عتاب سے بچنے کے لئے بالآخر اس نے اسی شخص سے شادی کرلی جس نے اس کی عزت تار تار کی تھی۔ اس کی عصمت دری 2008 میں کی گئی تھی اور اب وہ اسداللہ کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔