Live Updates

الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو جناح گراونڈ میں دوبا رہ جلسہ کر نے کی دعوت دیدی

جمعہ 10 اپریل 2015 13:00

الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو جناح گراونڈ میں دوبا رہ جلسہ کر نے کی دعوت ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کو جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے کی ایک بار پھر دعوت دی ہے۔ ا پنے ایک بیا ن میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرے گی، تو ایم کیو ایم غیر مشروط تعاون کرے گی۔ انہوں نے 12اپریل کو ایف بی ایریا میں جماعت اسلامی کے جلسہ کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے نام پیغام میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے محبتوں کے نئے دور کا آغاز کیا جائے۔ پیار، امن و محبت، بھائی چارے اور رواداری کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ جیو اور جینے دو کی پالیسی اختیارکی جانی چاہیے۔ الطاف حسین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور ریحام بھابھی کے لیے جو تحائف لیے ہیں وہ انکی امانت ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات