خیرپور ،گوٹھ مقابو میں دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے
جمعہ 10 اپریل 2015 13:13
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) گمبٹ کے قریب گوٹھ مقابو میں 13 سالہ شیراز علی ولد قاسم جکھڑ، 14 سالہ محمد ابراہیم ولد قاسم جکھڑ نہر میں ڈوب گئے، جنہیں دیہاتیوں نے نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو گھر منتقل کیا گیا جہاں کہرام مچ گیا۔
(جاری ہے)
ادھر اے سیکشن تھانے کی حدود منشی محلہ خیرپور میں 28 سالہ دانیال علی ولد علی نواز ملاح پراسرار طور پر اپنے مکان کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق اس نے پسند کی شادی میں ناکامی پر خودکشی کی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لینے کی کوشش کی تاہم ورثا نے پوسٹ مارٹم سے انکار کرتے ہوئے تدفین کردی۔ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور علاقے کے لوگوں سے معلومات لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات
-
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
تحریک انصاف نے ججز کی کھلی ہراسگی کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان کو قرار دے دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
لندن میں نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ پر خاتون پر تھوکنے کی فرد جرم عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.