دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 10 اپریل 2015 14:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق صفدر علی بھٹی کو ننکانہ صاحب سے جتوئی جبکہ منظر علی گل کو فیصل آباد سے ننکانہ صاحب تعینات کرنے کر کے 16اپریل تک نئے عہدوں کے چارج سنبھالنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کلاس Iمحمد عنایت گوندل کو سول کورٹ میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کرنے کے 14اپریل تک نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔