فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی قیمتوں میں کمی خوش آئند،کمی مستقبل بنیادوں پر کی جائے‘ ظہیر بھٹہ

جمعہ 10 اپریل 2015 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 4.42روپے کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی صر ف ایک ماہ کے بلوں میں نہ کی جائے بلکہ یہ کمی ہر ماہ کے لیے مستقبل بنیادوں پر کی جائے کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافے ہوئے تو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے مستقبل بنیادوں پر کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی عوام اور صنعتکاروں کے مفاد میں نہ ہے کیونکہ مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے عوام اور صنعتکاروں کو ریلیف ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر منصوبے مکمل کروائے تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن رہے ۔

متعلقہ عنوان :