یمنی شہر عتق پر حوثی باغیوں کا قبضہ

جمعہ 10 اپریل 2015 14:29

یمنی شہر عتق پر حوثی باغیوں کا قبضہ

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)جزیرہ نما عرب کے بحران زدہ ملک یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فورسز نے شبوہ صوبے کے صدر مقام عتق پر قبضہ کر لیا۔ عتق شہر تک پہنچنے کے لیے جھڑپیں کئی دنوں سے جاری تھی۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں اور صالح کے حامی دستوں کو شہر کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے شہر میں کئی چیک پوائنٹ بنا دیے ہیں۔ شہر پر قبضے کے بعد سعودی اتحادیوں نے عتق پر بمباری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ شبوہ کا صوبہ یمن میں تیل کی دولت سے مالا مال ہے