ماڈل ایان علی کا مقدمہ خارج ہونے کے خدشات بڑھ گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 14:47

ماڈل ایان علی کا مقدمہ خارج ہونے کے خدشات بڑھ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کا مقدمہ خارج ہونے کے خدشات بڑھ گئے کیونکہ ماڈل کے خلاف مقدمہ قانون کی متعلقہ شق کے تحت درج نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کوشاں ہے کہ اس مقدمے کو کورٹ سیکشن میں بنیادی شق کے تحت درج کروایا جائے جس مقصد کے لئے ایف بی آر نے متعلقہ عدالت کو درخواست جمع کروا دی ہے ۔ تاکہ ملزم ماڈل ایان کے خلاف مزید تفتیش کی جا سکے ۔ خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کے خلاف 1969 ایکٹ کی شق 2 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :