غیر ملکی باشندوں پر 2سے زائد سمیں رکھنے پر پابندی لگادی ،قانون سازی کے بعد یو ٹیوب کا مقامی ورژن کھول دیا جائیگا‘چیئرمین پی ٹی اے
جمعہ 10 اپریل 2015 14:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں پر دو سے زائد سمیں رکھنے پرپابندی لگا دی گئی ہے ، سموں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور 12اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی،یوٹیوب کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعد یو ٹیوب کا مقامی ورژن کھول دیا جائے گا،افغانستان سے فون سگنلز آنے بارے باضابطہ طور پر افغان حکومت اور انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین کو آگاہ کر چکے ہیں اور بین الاقومی قانون کے مطابق افغان حکومت کو اس کی روک تھام کرنی چاہیے۔
لاہور میں نجی موبائل کمپنی اور بس سروس کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 7کروڑ 70لاکھ سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ ڈیڑھ کروڑ سمیں بند کی جا چکی ہیں، سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 12اپریل ہے اور سموں کی تصدیق کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔(جاری ہے)
12اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی اوربند کی جانے والی موبائل فون سمیں تصدیق کے بعد ہی دوبارہ کھولی جا سکیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 2014ء کے اختتام تک موبائل فون کنکشنز کی تعداد 13کروڑ 57لاکھ 60ہزار کی سطح پر آگئی،حالیہ مہم کے بعد ملک بھر میں زیر استعمال کنکشنز کی تعداد 13کروڑ ہوگئی ہے۔ یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غور جاری ہے تاہم ابھی یو ٹیوب کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں ہواکیونکہ یو ٹیوب پر موجود پرممنوعہ مواد فلٹرنہیں کیا جاسکتا،پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعد یو ٹیوب کا مقامی ورژن کھول دیا جائے گا۔اسماعیل شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل رومنگ روکنے کا ہمارے پاس کوئی نظام نہیں، افغانستان کی موبائل سروس کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں ۔اس بارے باضابطہ طور پر افغان حکومت اور انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین کو آگاہ کر چکے ہیں، بین الاقومی قانون کے مطابق افغان حکومت کو اس کی روک تھام کرنی چاہیے۔ یہ معاملہ اپنی حکومت کے علم میں بھی لائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی باشندوں پر 2سے زائد سمیں رکھنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.