انگلش کرکٹ کاؤنٹی لنکاشائر نے کینگرو آل راؤنڈ جیمز فالکنر سے معاہدہ کر لیا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:57

انگلش کرکٹ کاؤنٹی لنکاشائر نے کینگرو آل راؤنڈ جیمز فالکنر سے معاہدہ ..

اولڈ ٹریفورڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) انگلش کرکٹ کاؤنٹی لنکاشائر نے آسٹریلیو ی آل راؤنڈ جیمز فالکنر سے معاہدہ کر لیا ہے۔ لنکا شائر کرکٹ ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ 24سالہ جیمز فالکنر ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں اور ہم انہیں اپنے سکوا ڈ میں شامل کرنے پر بے حد مسرور ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ تینوں فارمیٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔

ایشلے جائلز کے مطابق جیمز فالکنر کو انکے ساتھی فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ سڈل کو ویسٹ انڈیز اور ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ چار فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد کینگرو سکواڈ کو جوائن کر لیں گے، فالکنر انڈین پریمیئر لیگ سے فراغت کے بعد لنکا شائر کی ٹیم کو جوائن کریں گے اور اگست تک کلب کے ساتھ رہیں گے جس کے بعد وہ آسٹریلیو ی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :