بھارت میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لئے موبائل ایپلیکشن تیار

جمعہ 10 اپریل 2015 14:59

بھارت میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لئے موبائل ایپلیکشن تیار

بنگلور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) بھارتی شہر میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک موبائل اپلیکیشن ”آئی گاٹ گاربیج“ تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور بھارتی شہر بنگلور میں کوڑے اور فالتو سامان کو اٹھانے کے لئے آئی ٹی ماہرین اور محکمہ ماحولیات نے باہمی اشتراک سے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جسے موبائل میں ڈاوٴن لوڈ کر کے آپ آئی گاٹ گاربیج کے کارکنوں کو کچرا جمع ہونے کی اطلاع دے سکتے ہیں جو آپ کے گھر کے کوڑے کرکٹ کو بہتر طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کریں گے۔

آئی گاٹ گاربیج کے ساتھ 6 مختلف ادارے تعاون کر رہے ہیں اور ان سب کی مشترکہ کوششوں سے بنگلور کو کوڑے کَرکٹ سے ممکنہ حد تک صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 20 ہزار کار کن کچرا فی کلو کے حساب سے اْٹھاتے ہیں۔ ری سائیکلنگ کے قابل خْشک کچرے کو اسکریپ ڈیلرز کے ہاتھوں فروخت کر دیا جاتا ہے، کھاد بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کوڑے کو کھاد فیکٹریوں تک پہنچا دیا جاتا ہیجب کہ پلاسٹک اور گتے کو علیحدہ علیحدہ کیا جاتا ہے تاکہ ان کی ریسائیکلنگ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :