قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے،سہیل رشید

جمعہ 10 اپریل 2015 15:05

قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے،سہیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) قومی ہیڈ کوچ سہیل رشید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 12 اپریل سے دوحہ قطر میں شروع ہوگی، 8 رکنی قومی ریسلنگ ٹیم میں محمد بلال، مدثر، قمرعباس، حیدر علی، محمد اسد بٹ، محمد انعام بٹ، عمیر طارق اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔