پاکستان ٹیلی ویژن نے ورلڈ کپ کی نشریات کے ذریعے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ،یہ پچھلے ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی آمدن سے یہ45 فیصد زیادہ ہے

جمعہ 10 اپریل 2015 15:05

پاکستان ٹیلی ویژن نے ورلڈ کپ کی نشریات کے ذریعے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیلی ویڑن نے ورلڈ کپ کی نشریات کے ذریعے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا جو پی ٹی وی کا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی آمدن سے یہ پینتالیس فیصد زیادہ ہے۔ پی ٹی وی نے اگلے پانچ سالوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے عالمی نشریاتی حقوق بھی حاصل کر لیے ہیں۔ اب دیگر چینلز کرکٹ شائقین کو ورلڈ کپ دکھانے کیلئے پی ٹی ی سے حقوق حاصل کریں گے جس سے پی ٹی وی کو عالمی سطح پر منفرد اور امتیازی حیثیت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :