دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شدید گرمی میں بھی جاری

جمعہ 10 اپریل 2015 15:48

دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شدید گرمی میں بھی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں زو ر و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی شدید گرمی کے باوجود پریکٹس میچ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلا دیش کی تیاری کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کا چوتھے روز بھی ٹریننگ کیمپ جاری ہے اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کھلاڑی پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹیم کی کپتانی اظہر علی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو دی گئی ہے ۔ پریکٹس میچ میں کوچز ، فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :