یہ شادی نہیں ہو سکتی۔ قبر سے پیغام آ گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 اپریل 2015 16:03

یہ شادی نہیں ہو سکتی۔ قبر سے پیغام آ گیا

جنوبی افریقا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء)کاگیسانونگ، مانگاؤنگ، جنوبی افریقا میں ایک شخص کو ایک سال پہلے وفات پانے والا اس کا 54 سالہ مرحوم داماد قبر سے دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی نہ کرے۔ 70 سالہ آئزک موچوڈی نے بھی اپنی بیٹی کو کہا دیا ہے کہ وہ اپنی ہونے والی شادی میں اس کی دعاؤں سے محروم رہے گی۔ آئزک نے بتایا کہ مرحوم داماد مسوتھو کی روح نے خواب میں ظاہر ہو کر اسے شادی روکنے کا کہا ہے۔

آئزک نے مزید کہا کہ اس کے داماد کی روح بہت غصے میں تھی۔ آئزک نے کہا کہ جب اس کا داماد زندہ تھا تو اس کی بیٹی کو کہا کرتا تھا کہ اپنی شادی شدہ زندگی پر توجہ دے مگر وہ سنتی ہی نہیں تھی۔ یہ سب تب شروع ہوا جب 46 سالہ کیلیبوجیل،جو آئزک کی بیٹی اور مسوتھو کی بیوہ ہے، چرچ میں ایک شادی شدہ شخص سے ملی۔

(جاری ہے)

دونوں قریب آگئے۔ چرچ نے دونوں کے ناجائز تعلقات کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئے۔

اس پر چرچ نے چرچ کمیٹی سے اُن کی رکنیت ختم کردی۔ کیلیبوجیل بھی اپنے باپ پر سخت غصے میں ہے۔ اس کا کہناہے کہ اسے اپنے باپ کی دعاؤں کی ضرورت نہیں۔ وہ تو چاہتی ہے کہ اس کا بوڑھا باپ جلدی مرے تاکہ وہ اپنی زندگی جی سکے۔ کیلیبوجیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی خاطر مسوتھو سے اپنی شادی قائم رکھنا چاہتی تھی مگر وہ پچھلے سال مرنے سے پہلے اسے طلاق دے گیا۔ کیلیبوجیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرے گی، اسے نہ ہی اپنے باپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور نہ ہی وہ لوبولا(افریقا میں شادی کے موقع پر لڑکے کے خاندان کی طرف سے لڑکی کے خاندان کو دی جانے رقم)ادا کریں گے۔ کیلیبوجیل کا ہونے والا شوہر بھی اس سے شادی کے لیے اپنی بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ رہا ہے۔