کراچی : پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، نبیل گبول سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 16:33

کراچی : پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، نبیل گبول سے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء ) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جلد ہی لیاری میں ایک بڑا جلسہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں دیگر مختلف پارٹیوں کے 28 رہنما شریک ہوئے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، نئے آنے والے رہنماؤں کی شمولیت غیر مشروط کی گئی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم ان کی پارٹی شمولیت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا. این اے 246 سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ماضہ سے کم ووٹ پڑیں گے لیکن الیکشن پہلے سے زیادہ شفاف ہوں گے. جبکہ این اے 246 کی سکیورٹی کو مکمل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :