ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا ، وقار یونس

جمعہ 10 اپریل 2015 17:53

ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی تاہم بیٹنگ نے مایوس کیا،سعید اجمل کو بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کریں گے، ڈومیسٹک کرکٹ پر انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا، جو تمیز کے دائرے میں تنقید کرتا ہے ان کی عزت کرتا ہوں، امید ہے کہدورہ بنگلہ دیش میں نوجوان کرکٹر مایوس نہیں کریں گے۔

جمعہ کو قفافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاہے کہ جو تمیز کے دائرے میں تنقید کرتا ہے ان کی عزت کرتا ہوں اور جو تمیز کے دائرے سے باہر تنقید کرتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرتا، اگر ہم نے اپنے رویے اور فٹنس کو بہتر نہ کیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، ٹیم کو فیلڈنگ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی تاہم بیٹنگ نے مایوس کیا، خوشی کی بات یہ ہے کہ نئے لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ نوجوان کرکٹر مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی سے بہت فرق پڑے گا، سعید اجمل کو بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کریں گے، شاہد آفریدی اور مصباح الحق گریٹ پلیئر ہیں ان کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کی ہے جو اچھا کھیلے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کی، پاکستان اے ٹیم انڈر19 اور انڈر 23 پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔(اح)

متعلقہ عنوان :