پی ایچ ایف کا طاہرزمان کو قومی ٹیم کا کوچ مقررکرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 اپریل 2015 17:53

پی ایچ ایف کا طاہرزمان کو قومی ٹیم کا کوچ مقررکرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق سابق اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنایا جارہا ہے طاہر زمان اولمپک کوالیفائنگ راو?نڈ میں قومی ٹیم کی کوچنگ کرینگے۔ سابق اولمپیئن کی تقررکا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے جبکہ شہناز شیخ کو ہیڈ کوچ کے عہد ے پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ طاہرزمان انیس سو بانوے کے اولمپکس میں قومی ٹیم کے کپتان تھے جبکہ انہوں نے انیس سو چورانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔