ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کم ، ایک روزہ کرکٹ میں باوٴلرز کو لاتعداد اوورز کرنے کی اجازت اور فیلڈنگ کی پابندیاں ختم کی جائیں

جمعہ 10 اپریل 2015 18:20

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کم ، ایک روزہ کرکٹ میں باوٴلرز کو لاتعداد اوورز ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لیگ اسپن کے بے تاج بادشاہ اور عظیمآسٹریلین کرکٹر شین وارن نے عالمی کرکٹ کے مودہ سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کم کرنے اور ایک روزہ کرکٹ میں باوٴلرز کو لاتعداد اوورز کرانے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ’کچھ تجاویز‘ کے نام سے کالم شائع کیا ہے جس میں ایک روزہ کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندی، ڈی آر ایس اور پچ کے معیار کو برقرار رکھنے پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ دن سے کم کرتے ہوئے چار دن کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ چار دن کھیلی جائے جہاں ہر دن 96 اوورز ہوں اور اضافی اوورز ہونے کے باعث کھیل کو ایک گھنٹہ قبل شروع کیا جائے اور کھانے اور چائے چائے کے وقفے کوآدھے آدھے گھنٹے پر محیط رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اس وقت ٹیسٹ کرکٹ پانچ دن پر محیط اور روز زیادہ سے زیادہ 90 اوورز کرائے جا سکتے ہیں۔

ماضی کے عظیم لیگ اسپنر نے ایک روزہ کرکٹ کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ایک کپتان کی جارحانہ حکمت عملی کا علم ہو سکے اور اسی طرح نو فیلڈر باوٴنڈری لائن پر کھڑا کرنے والے کپتان کی دفاعی حکمت عملی بھی عیاں ہو جائے گی۔انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ تجویز پیش کی کہ باوٴلر کو ایک روزہ کرکٹ میں لاتعداد اوورز کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ ایک باوٴلر کم از کم ایک میچ میں 25 اوور تک کرا سکے۔

وارن نے گیند اور بلے کے درمیان کھیل میں توازن کا بھیہ مطالبہ کیا اور کہا کہ شائقین صرف چھکے چوکے دیکھنا پسند نہیں کرتے بلکہ ساتھ ساتھ باوٴلرز کے لیے معاون چیزیں بھی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ہندوستانی ٹیم اورآئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے زیر اہتمام تمام میچز میں ڈی آر ایس کے استعمال کو لاگو قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :