شراب اور تفریح کے عوض ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی جاتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 19:46

شراب اور تفریح کے عوض ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی جاتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) خواجہ نگری سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلر عامر کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ ٹارگٹ کلر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اور ان کا گینگ محض شراب اور تفریح کے عوض ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے گینگ میں عمران چترالی، عمران سجن اور عمران کالا نامی ٹارگٹ کلر شامل تھے جبکہ واراتوں کو انجام دینے کیلئے موٹر سائیکل وقار نامی شخص فراہم کرتا تھا۔ ٹارگٹ کلر نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں دھمکی دی جاتی تھی کہ اگر وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کو انجام نہیں دیں گے توانہیں بھی قتل کروا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :