ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر عالمی برادری پاکستان کے رویے کا نوٹس لے، بھارت کا روایتی واویلا

جمعہ 10 اپریل 2015 22:59

ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر عالمی برادری پاکستان کے رویے کا نوٹس ..

نئی دلی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر احتجاج اور روایتی واویلاکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے اس رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے جبکہ پاکستان نے کہاہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کیس میں تاخیر بھارتی عدم تعاون کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نازک موڑ پر ہے اس لئے پاکستان کے عزم پر شکوک مناسب نہیں۔

جمعہ کو بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر احتجاج اور روایتی واویلاکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دنیا پاکستان کے اس رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی توہین ہے اور اس سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کا پتا چلتا ہے لہٰذا عالمی برادری کو پاکستان کے اس اقدام کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ فرانس نے بھی ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر تنقید کرتے ہوئے اسے بھارت اور دنیا کے لیے بدقستمی قرار دیا ہے۔دوسری جانب بھارت کے واویلے پرردعمل میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کیس میں تاخیر بھارتی عدم تعاون کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نازک موڑ پر ہے اس لئے پاکستان کے عزم پر شکوک مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت ممبئی حملوں کا ذمہ دار کالعدم لشکر طیبہ کوٹھہراتے ہوئے اس کے سربراہ ذکی الرحمان لکھوی کو سزا دینے کا مطالبہ کرتا رہا ہے تاہم پاکستانی عدالتوں میں چلنے والے کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے کے باعث عدالت نے انہیں کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :