ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں، انکے ساتھ مکمل تعاون کرونگی ، ریحا م خان سے ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی

جمعہ 10 اپریل 2015 23:01

ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں، ..

اسلا م آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور ماضی میں پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور وہ اس حوالے سے انکے ساتھ مکمل تعاون کرینگی ، ریحا م خان سے ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں ۔ مسرت شاہین نے ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور میں اس حوالے سے انکو مکمل سپورٹ کر وں گی اور ان سے ہونیوالی ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ ریحام خان نے اپنی 2نئی ثقافتی فلموں کیلئے پشتو فلموں کی ہیروین مسرت شاہین سے باقاعدہ ملاقات کی ‘ایک فلم کا نام ”پرچی “فائنل ہو گیا جبکہ ان فلموں کی باقاعدہ شوٹنگ مئی سے شروع ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان ابتدا میں دو فلمیں بنائیں گی‘ پہلی فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہو گی دونوں فلمیں اردو اور پشتو میں بنائی جائیں گی جن پر سب ٹائٹل دیگر زبانوں میں ہو گا یہ فلمیں پاکستان کے علاوہ برطانیہ ، فرانس ، جرمنی،دبئی ،افغانستان اور کینیڈا میں بھی نمائش کے لئے پیش جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے معاونت کے لئے تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور معروف اداکارہ مسرت شاہین سے رابطہ کر کے ان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے اس موقع پر چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان بھی موجود تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کا کلچر فلموں میں اجاگر کرنا چاہتی ہیں ۔ شوٹنگ بھی سوات ، مری ایبٹ آباد ،نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں ہو گی ۔فلم کی ہیروئن پاکستانی نژاد برطانیہ کی معروف ماڈل ارمینا خان ہو ں گی جبکہ مصنف عثمان خالد بٹ ہوں گے، عمران کاظمی اور بلال شاہ بھی فلم ٹیم کے اہم اراکین میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :