نیویارک میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں برآمد ‘ شہر میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:06

نیویارک میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں برآمد ‘ شہر میں خوف وہراس پھیل ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)امریکی شہر نیویارک میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا نیویارک پولیس ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کال پر پولیس ’ناسو‘ کاونٹی کے قریب ایک گھر پہنچی تو چار افراد کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ چاروں افراد کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔