ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری،جنوبی افریقہ سرفہرست،پاکستان کا چوتھا نمبر

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:09

ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری،جنوبی افریقہ سرفہرست،پاکستان کا چوتھا ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اپریل۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق جنوبی افریقہ تاحال سر فہرست اور پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10میں شامل نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل تازہ رینکنگ جاری کی جس کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا دوسرے اور پاکستان چوتھے نمبرپر موجود ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں اے بی ڈی ویلیئر کا دوسرا اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان آٹھویں نمبرپرموجود ہیں م مصباح الحق کا گیارہواں نمبرہے۔ بالرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہوسکا ۔ پروٹیز فاسٹ بالر ڈیل سٹین بدستور سرفہرست ہیں۔ جادوگر آف سپنر سعید اجمل کا 12واں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :