فارمولا ون چائنیزگراں پری اتوار کو شنگھائی میں منعقد ہوگی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:11

فارمولا ون چائنیزگراں پری اتوار کو شنگھائی میں منعقد ہوگی

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)فارمولا ون چائنیز گراں پری کل اتوار کو شنگھائی میں منعقد ہوگی، دوسرے پریکٹس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہیملٹن سب سے تیزڈرائیور رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فارمولا ون سیزن 2015کی تیسری ریس چائنیزگراں پری اتوار کو شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ پر منعقد ہوگی،ریس سے قبل دوسرے پریکٹس سیشن میں ڈرائیورز نے خوب گاڑیاں دوڑائیں،عالمی چمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے برق رفتاری سے سب کو پیچھے چھوڑا اور ایک منٹ 37.219 کے ساتھ تیز ترین لیپ ٹائم ریکارڈ کرایا،فن لینڈ کے کمی ریکونن دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈینیل ریسیارڈو تیسرے نمبرپر رہے۔