قومی سلیکشن کمیٹی کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹی ٹونٹی ٹیم میں انجری کا شکار صہیب مقصود کا متبادل کھلاڑی نہ بھجوانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:13

قومی سلیکشن کمیٹی کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹی ٹونٹی ٹیم میں انجری کا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹی ٹونٹی ٹیم میں انجری کا شکار ہونے والے بلے باز صہیب مقصود کا متبادل کھلاڑی نہ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دوہ بنگلہ دیش میں 14 رکنی سکواڈبھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کلائی کی چوٹ کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے صہیب مقصود کی جگہ کسی بھی متبادل کھلاڑی کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے سکواڈ میں انجری کا شکار ہونے والے بلے باز صہیب مقصودکی جگہ سعد نسیم کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا اور اس حوالے ست قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر شعیب ملک کو بھجوایا جائیگا مگر گذشتہ روز اس پر فیصلہ لیتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے 14 رکنی سکواڈ ہی بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :