جارج کلونی کی سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:20

جارج کلونی کی سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہالی ووڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) جارج کلونی کی ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ٹومارولینڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ بریڈ برڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک خطرناک مشن پر روانہ ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جارج کلونی، برٹ رابرٹسن، ہیولاری، تھامس رابنسن، ٹم مک گرا اور جوڈی گریر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بھی بریڈ برڈ نے ہی سر انجام دیئے ہیں، جبکہ یہ فلم آئندہ سال 22 مئی کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :