سانگھڑ، او جی ڈی سی ایل سنجھورو آئل فلیڈ کے انجینئر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا، سول اسپتال داخل

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:52

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) او جی ڈی سی ایل سنجھورو آئل فلیڈ کے انجینئر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا، سول اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں ایل بی او ڈی کالونی کی مسجد سے نعیم قائم خانی کو نماز پڑھ کر جاتے ہوئے 2 مسلح افراد گولیاں مار کر فرار ہوگئے جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

(جاری ہے)

زخمی انجینئر نعیم قائم خانی کو سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا۔ اطلاع پر ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار اور او جی ڈی سی ایل کے افسران پہنچے اور ان سے معلومات حاصل کی۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہے۔ انجینئر نعیم قائم خانی کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق کراچی اسپتال روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :