رحیم یار خان ‘پولیس نے الہ آباد میں 11 سالہ لڑکی کی شادی کرانے پر بچی کے باپ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 13:06

رحیم یار خان ‘پولیس نے الہ آباد میں 11 سالہ لڑکی کی شادی کرانے پر بچی ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پولیس نے الہ آباد میں 11 سالہ لڑکی کی شادی کرانے پر بچی کے باپ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیااطلاعات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے الہ آباد میں 11 سالہ بچی کی شادی 12 سال کے لڑکے سے کرانے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم نکاح ہوچکا تھا پولیس نے بچی کے باپ، گواہان اور نکاح خواں سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے موقع پر موجود 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں لڑکی کا باپ بھی شامل ہے۔